ڈھاکہ: وسطی بنگلہ دیش میں پیر کے روز دو کشتیوں میں ٹکر ہو جانے کی وجہ سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولس کے مطابق شیب چر قصبے کے نزدیک پدماندی میں تقریباً تیس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک کشتی ریت لے جانے والی ایک دوسری کشتی سے ٹکرا گئی شیب چر کے مقامی پولیس سربراہ معراج حسین نے خبر رساں اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے میں پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ چھبیس لاشیں بھی مل گئی ہیں۔ ایک دیگر پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مزید افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں اور فائر سروس کے اہلکار اور مقامی افراد بچاو¿ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔