Covid -19:Arvind Kejriwal Government Asked For Army Help Amid amid worst situation

نئی دہلی: دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے کورونا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان مرکز سے فوج کی مدد مانگی ہے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت نے آکسیجن کی فراہمی کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو ایک خط لکھ کر فوج سے مدد کی درخواست کی ہے۔ منیش سیسودیا نے کہا ، ‘ہم نے سب سے مدد کی درخواست کی ہے کیونکہ ابھی ہمیں آکسیجن کے ساتھ بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اپنے مکتوب میں انہوں نے لکھا ہے کہ ڈی آر ڈی او نے جس طرح ایک اسپتال تیار کیا ہے اسی طرح اور اسپتال تیار کیے جائیں۔ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ نے آکسیجن سلنڈر سے لے کر باقی دیگر ضروریات کی تکمیل کے لیے بھی فوج کی مدد مانگی ہے۔واضح ہو کہ کورونا کے تمام احتیاطی تدابیر اور کوششوں کے باوجود ملک میں تباہی مچا رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وجہ سے صورتحال سنگین ہے۔ آکسیجن کی قلت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔