Covid -19:Prisoners to get 60 days' parole in UP

لکھنؤ: معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق اتر پردیش کی یوگی حکومت نے وبا کی دوسری لہر کی شدت کے پیش نظر ریاست کی مختلف جیلوں کے قیدیوں کی رہائی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قتل، عصمت دری وغیرہ جیسے سنگین جرائم کے لیے قصوروار ٹھہرائے جانے والے یا انڈر ٹرائل کے علاوہ قیدیوں کو 60 دنوں کے لیے پیرول پر رہا کرنے پر غور کیا جائے گا، جس میں یہ کہا جائے گا کہ وہ پیرول مدت کے خاتمہ کے بعد خودسپردگی کریں گے۔

سپریم کورٹ کے ذریعہ جاری ہدایات پر عمل میں ہائی پاور کمیٹی (ایچ پی سی) کے ذریعہ اس فیصلہ کو منظوری دی گئی تھی۔ کمیٹی میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس سنجے یادو، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش کمار اوستھی اور ڈائریکٹر جنرل (جیل) ا?نند کمار شامل ہیں۔65 سال سے اوپر کے سبھی مرد قیدی، 50 سال سے اوپر کی سبھی خاتون قیدی، حاملہ خاتون قیدی، سبھی مرد یا خاتون قیدی جو کینسر یا دیگر سنگین بیماری سے متاثر ہیں، 60 دنوں کی مدت کے لیے پیرول کے حقدار ہوں گے۔