کلکتہ: (اے یو ایس) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی حلف لینے کے بعد ایکشن موڈ میں آ گئی ہیں۔ ریاست میں بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے کئی اہم احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعظم کے مطابق بنگال میں جمعرات سے لوکل ٹرینیں بند رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر سبھی مسافروں آرٹی۔ پی سی آ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست میں ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔
ممتا سرکار کے حکم کے مطابق سبھی سرکاری دفتروں میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری رہے گی۔ وہیں شاپنگ مالس ، کمپلیکس ، سوئمنگ پول کو اگلے حکم تک بند کردیا گیا ہے۔ ریاست میں سماجی ، ثقافتی ، تعلیمی اور تفریحی روگرام پر بھی روک لکا دی گئی ہے۔ وہیں ریٹیل سامانوں کی دکانوں کو صبح سات بجے سے 10 بجے اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریاست میں سبھی سیاسی پروگراموں پر پوری طرح سے روک لگا دی گئی ہے۔وہیں کورونا انفیکشن کے پھیلاو کو کم کرنے کیلئے میٹرو سمیت سبھی ریاستی ٹرانسپورٹ کے وسائل میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی مسافر سوار ہوسکیں گے۔
ممتا سرکار کے حکم کے مطابق آر ٹی پی سی آر رپورٹ ( 72 گھنٹوں سے کم کی مدت کی) کے بغیر ہوائی اڈے پر داخلہ نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لینے کے ممتا بنرجی نے بعد کہا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انتظامی امور میں تبدیلی کی جائے گی۔
تین مہینے سے ریاست میں انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے ، اس لئے ہمیں اپنے طور پر تبدیلی کرنی ہوگی۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ ریاست میں امن و امان قائم کرنے میں تعاون کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اب وہ تشدد کو برداشت نہیں کریں گی ، میں تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ بنگال تشدد اور جھڑپ کی حمایت نہیں کرتا ہے۔
