Jailed separatist Hurriyat leader Ashraf Sehrai dies in Jammu hospital, had ‘Covid symptoms

سرینگر: (اے یو ایس)محبوس سینئر علیحدگی پسند لیڈر اور تحریک حریت کے چیئر مین محمد اشرف صحرائی بدھ کو جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ادھمپور جیل میں مقید تھے جہاں مسلسل بیمار رہنے سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی اورجس کے بعد گذشتہ روز ا±نہیں گورنمنٹ میڈیکل کالیج جموں میں داخل کرایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے آج بعد دوپہر آخری سانس لی۔بزرگ علیحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی 78سالہ صحرائی کو گذشتہ برس ماہ جولائی میں گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پہلے سرینگر اور بعد میں ادھمپور جیل جموں منتقل کیا گیا تھا۔صحرائی کو تحریک حریت کے چیئر مین کے طور منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد عسکریت میں شامل ا±ن کا ایک فرزند جنید صحرائی فورسز کے ساتھ ایک معرکے میں جاں بحق ہوا تھا۔