اسٹاک ہوم: (اے یو ایس)یورپیئن فٹ بال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) نے فلسطینی نژاد جرمن خاتون ریفری ریم حسین کو یورپی ویمن چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔سویڈن 16 مئی کو خواتین کے ‘یوئیفا چیمپئنز لیگ’ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ اس میچ میں ہسپانوی بارسلونا اور انگلش چلی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ریم حسین فلسطینی نڑاد دوشیزہ ہیں جو کھیل کی دنیا سے وابستہ ہونے سے پہلے ایک فارماسسٹ کی حیثیت سے کام کرتی رہی ہیں۔ وہ 2005 میں جرمنی کی فٹ بال ایسوسی ایشن میں ریفری بنیںَ انھوں نے جرمنی میں خواتین کی دوسری ڈویژن میں جارحانہ انداز میں کھیل میں شرکت کی اور لیگ میں مردوں کے متعدد فٹ بال میچوں میں ریفری کے فرائض ادا کیے۔چالیس سالہ ریم حسین کا شمار دنیا کے ایک نمایاں ترین ریفریوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے 2019 کو فرانس میں ہونے والے خواتین کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ریفری کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
