At least 126 Doctors Died of COVID-19 This Year: Indian Medical Association

نئی دہلی: (اے یو ایس)انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ اس سال عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے انتقال کر جانے والے ڈاکٹروں کے اعداد و شمار جمع کررہا ہے۔ آئی ایم اے اس کام میں مصروف ہے کہ ملک کی کس ریاست میں کتنے ڈاکٹرس کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہوئے ہیں۔

آئی ایم اے کے ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال کوویڈ۔19 کی وجہ سے کل 126 ڈاکٹرس کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 736 تھی۔ ڈاکٹر روی وانکھیڈکر نے کہا ہے کہ ”حکومت ہند اور محکمہ صحت سے متعلقہ طبی عملے سے متعلق سرکاری اعداد و شمار کو جمع کر کے انھیں منظر عام پر لانا چاہیے۔ بدقسمتی سے حکومت یہ کام نہیں کررہی ہے لہذا آئی ایم اے یہ اعداد و شمار جمع کرنے کی کوشش کررہا ہے“۔

مرکز نے اس سال 16 جنوری سے ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا۔ تھا۔ اب تک کی گئی 16 کروڑ کی ویکسی نیشن میں سے 94.7 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز (ایچ سی ڈبلیوز) نے پہلی خوراک لی ہے جبکہ 63.5 لاکھ ایچ سی ڈبلیو نے دوسری خوراک لی ہے۔ آئی ایم اے نے کووڈ شہدائ فنڈ بھی تشکیل دیا ہے جس میں سے اب تک جاں بحق ڈاکٹروں کے لواحقین کو 1.6 کروڑ روپئے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹرس کی سب سے زیادہ اموات بہار (49) میں درج کی گئیں۔ بہار میں حال ہی میں کووڈ 19 میں اضافے کا اندراج کیا تھا۔ پچھلے سال کورونا کے آغاز کے بعد سے یہاں 2926 اموات ریکارڈ کی گئیں۔تاہم ایسی 6 ریاستیں ہیں جن میں 10000 سے زیادہ کووڈ۔19 اموات رجسٹرڈ ہوئیں۔ جس میں مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، کرناٹک اور مغربی بنگال شامل ہے۔ اس کے علاوہ 12 ریاستوں میں 5 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔