لکھنؤ: اترپردیش کے الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پنچایت انتخابات کے دوران انتخابی ڈیوٹی میں مصروف انتخابی عملے میں سے 77 کی موت ہوئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز ، یوپی الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا کہ پنچایت انتخابات کے دوران یوپی کے 28 اضلاع میں 77 پولنگ افسروں اور ایجنٹوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے وکیل نے جسٹس سدھارتھ ورما اور جسٹس اجیت کمار پر مشتل دو ججی بنچ سے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 30لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن باقی اضلاع میں ہونے والی اموات کی ایک ہفتے میں عدالت میں رپورٹ کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا میں 135 اساتذہ اور عملے کی پنچایتی انتخابی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے کورونا کی موت کی خبروں کی نوٹس لےکر ریاستی الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔یو پی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے وقت ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات عملہ وک اس ہلاکت خیز وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پولس نے کوئی بندوبست کیا اور نہی الیکشن کمشن نے کوئی قدم اٹھایا۔
