SC forms national task force to streamline allocation of oxygen

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ملک میں آکسیجن کی دستیابی اور فراہمی کا جائزہ لے گی اور اس کی سفارش کرے گی۔ ٹاسک فورس کے 12 ممبر ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹاسک فورس اس وبا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے راہیں اور حکمت عملی فراہم کرے گی ٹاسک

فورس سائنسی ، عقلی اور مساوی بنیادوں پر ریاستوں کے آکسیجن کے لئے ایک طریقہ کار وضع کرے گی۔ دہلی ، کرناٹک سمیت متعدد ریاستیں آکسیجن کی قلت کی شکایت کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹاسک فورس ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا کام شروع کردے۔ اپنی رپورٹ حکومت اور سپریم کورٹ کو پیش کریں نیشنل ٹاسک فورس کی مدت کار ابتدائی طور پر چھ ماہ ہوگی مرکزی حکومت ٹاسک فورس کو تمام ضروری مدد فراہم کرے گی۔ ریاست اور اسپتال بھی اس کی مدد کریں گے۔

دریں اثنا کورونا کے خطرے کے پیش نظر سپریم کورٹ نے جیل میں بند مخصوص قیدیوں کو 90 دنوں کے پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں سبھی ریاستوں سے ایک کمیٹی کی تشکیل کرنے کیلئے کہا ہے۔ جو طے کرے گی کہ کس قیدی کو رہا کیا جائے گا اور کس کو نہیں۔ معمولی نوعیت کے جرم میں بند قیدیوں کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔اس سے جیل میں قیدیوں کی تعداد فوری طور پر کم ہوگی۔ 90 دن کے بعد سبھی قیدی جیل میں واپس آجائیں گے۔