Two lakhs tins and bottles of Zamzam water distributed among umrah pilgrims during Laylat al-Qadr in Haram Shareef

مکہ معظمہ : (اے یوا یس)مسجد حرام کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے گذشتہ رات رمضان کی 27 ویں شب کے موقع پر حرم مکی میں معتمرین اور نمازیوں کے درمیان میں آب زمزم کے 2 لاکھ سے زیادہ پیک ڈبے اور بوتلیں تقسیم کیں۔ ان میں 70 ہزار کی تعداد خواتین کے لیے مخصوص نماز کی جگہاو¿ں پر تقسیم کی گئی۔سقیا زمزم پروجیکٹ کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد الندوی کے مطابق آب زمزم کے مذکورہ ڈبے اور بوتلیں 1000 سے زیادہ کارکنان ، 190 سے زیادہ کمر پر اٹھائے جانے والے کولروں اور 385 سے زیادہ سلنڈر بیگز کے ذریعے تقسیم کی گئیں۔

اسی طرح انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور طواف کے لیے مختص راستوں میں آب زمزم کی تقسیم کے لیے 10 متحرک گاڑیاں مخصوص کیں۔ ان میں 80 لیٹر ٹھنڈے اور سادہ درجہ حرارت پانی کی گنجائش ہے۔ ان کے علاوہ آب زمزم کے متحرک پمپس بھی ہیں جن کو مسلسل سینی ٹائز کیا جاتا ہے۔الندوی نے مزید بتایا کہ حرم مکی میں پانی کی تقسیم کا سلسلہ مغرب کی نماز سے کچھ دیر پہلے شروع ہو کر فجر کی اذان تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران میں پانی کی تقسیم میں استعمال ہونے والے بیگز، سلنڈرز، کولرز اور مخصوص گاڑیوں کی جراثیم کش مواد سے تطہیر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔