Five killed, three injured in car truck collision in Maharajganj, UP

لکھنؤ: یہاں موصول سرکاری اطلاع کے مطابق ریاست کے ضلع مہاراج گنج میں ایک تیز رفتار ٹرک اور ایکارٹیگا کار میں آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی جس میں کم از کم5افراد ہلاک ہو گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ارٹیگا کار کے پراخچے اڑ گئے۔ اور چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعہ فرنڈا تھانہ علاقہ کے کرہیا پل کے قریب کا ہے۔

پولس کے مطابق مہاراج گنج کے پھریندا علاقہ کے لیجار مہا دیوا ٹولہ لیلا چھپر سے ایک بارات کیم پیئر گنج علاقہ کے ایک گاؤں جا رہی تھی۔لیکن رات 12بجے کے بعد کرہیا کے قریب مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک سے بری طرح ٹکرا گئی۔ہلاک شدگان کی شناخت متھیلیش،سوگریو، سدیش کمار ،روجو اور ابھیشیک کے طور پر کی گئی ہے۔