At Least Nine Killed in School Shooting in Central Russia

ماسکو: روس کے شہر کزان سے موصول اطلاع کے مطابق روس کے شہر کزن میں اسکول میں گھنس ایک شوٹر کی فائرنگ سے آٹھ بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ، ایک شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق بہت سے بچوں نے اسکول کی اونچی منزل سے کود کر اپنی جان بچائی اس واقعے میں 21 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل تھی۔ اسے پولس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا بندوق بردار پولس فائرنگ میں مارا گیا۔ اسکول میں فائرنگ کے شاذو نادر ہی واقعات رونما ہو تے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روسی حکومت کو حکم دے دیا ہے کہ بندوق رکھنے کے قوانین کو مزید سخت کرنے کے لیے فوری کام شروع کر دیا جائے۔