نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں گذشتہ پندرہ دنوں کے اعداد وشمار پر غور کیا جائے تو راجدھانی میں پازیٹیویٹی شرح کم ہوکر 17.76 فیصد ہوگئی ہے جو پہلے کی نسبت نصف ہے۔ یہ اعداد وشمار 14 اپریل کے بعد سب سے کم ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12481 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی 12 اپریل کے بعد سب سے کم ہیں۔ تاہم اموات کی تعداد میں ابھی بھی کمی نظر نہیں آرہی ۔ ایک دن میں 347 لوگوں نے اس بیماری کی وجہ سے توڑ دیا ہے۔
نئے متاثرین کی بات کی جائے تو پیر کے مقابلہ میں منگل کو 170 معاملات کم آئے ہیں۔دہلی میں مثبت کیسز میں بھی قدرے کمی ہوئی ہے اور ایک رو پہلے مثبت کیسز کی جو تعداد 85ہزار258تھی وی منگل کے روز کم ہو کر 83ہزار809ہو گئی۔خانہ تنہائی میں 51ہزار480مریض شفایاب ہوئے ہیں۔دہلی کے وزیر صحت ستندر جین نے بتایا کہ دہلی میں کورونا وائرس مرض کی شرح گذشتہ چند رو کے دوران 36فیصد کے مقابلہ کم ہو کر 19.1فیصد رہ گئی ہے۔
