نئی دہلی : سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ کوویڈ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق بدھ کی صبح چار بجے تک کی رپورٹ سے علم ہوا ہے کہ ملک میں ایک دن میں کل 3,60,731 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2,33,40,938 پہونچ گئی ہے جبکہ ایک دن میں 4,595 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2,54,225 ہو گئی ہے اب تک کل 1,93,76,650 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت کل 37,04,099 فعال کیسز ہیں۔
مہاراشٹر میں تھوڑی کمی دکھائی دے رہی ہے اور شاید جلد ہی حالات قابو میں بھی آجائیں گے۔منگل کو کوویڈ 19 کے 40ہزار956 نئے کیسز کے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر51لاکھ79ہزار929ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 793 مریض انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 77 ہزار191 افراد کی اس وبا سے جان جاچکی ہیں۔ ریاست میں ایک دن پہلے ہی انفیکشن کے 37 ہزار236 نئے کیس سامنے آئے تھے ، جب کہ 71 ہزار966 مزید مریضوں کو مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا اب تک 45 لاکھ41 ہزار افراد انفیکشن سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 لاکھ58 ہزار996 ہے۔اتر پردیش میں منگل کے روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے 20 ہزار463 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 306 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار463 نئے مریضوں کی آمد کے بعد کیسوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ45 ہزار212 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ریاست میں 306 مزید اموات کے باعث کورونا انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 16ہزار043 ہوگئی ہے۔
