PM Modi will not travel to UK to attend G7 summit in June due to Covid situation

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے ماہ جی7 کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے جی 7 کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم مودی کو دئے گئے دعوت نامے کی تعریف کی ہے لیکن کووڈ19 کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جی 7 کانفرنس میں وزیر اعظم ذاتی طور پر موجود نہیں ہوں گے۔

کارن وال میں بورس جانسن کی صدارت میں رواں سال ہونے والی جی 7 کانفرنس میں ہندوستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔یہ کانفرنس جون کے مہینے میں برطانیہ کے شہر کورن وال میں ہونا طے ہے۔کانفرنس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیے جانے پر وزیر اعظم بورس جانسن سے اظہار تشکجر رکتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ کوویڈ 19-کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر جی سیون اجلاس میں شرکت سے قاصر ہیں۔