غزہ پٹی: فلسطینی انجمن ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بو ل کر وہاں موجود فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں چلائیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم تین سو فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 21 افسر بھی زخمی ہوئے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے شام چھے بجے تک کے الٹی میٹم کے بعد تشدد کے واقعات میں کمی واقع ہوئی تھی۔
واضح ہوکہ مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں مسجد اقصیٰ سے شروع ہونے والا تشدد کا سلسلہ اب غزہ کی پٹی تک پھیل گیا ہے۔ غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یروشلم اور اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ فائر کیے تو اس کے ردعمل میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملہ کردیا جس میں9بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید ہوگئے ۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی جنگجوو¿ں نے اسرائیل پر 150راکٹ داغے جن میں سے کئی درجن راکٹوں کو اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دیا۔امریکی وزیر کارجہ اینٹونی بلینکن نے کہا کہ اسرائیل پر غزاہ سے راکٹ حملے فوری طور پر بند ہوجانے چاہیئں انہوں نے فریقین کو کشیدگی کم کرنے کی تلقین کی۔
