گل بخشالوی
سعودی عرب کامیاب دورے سے واپسی پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے براہ ِ راست رابطے میںایک بار پھر واضع لفظوں اپنے اس عزم کو دھرایا کہ میری حکمرانی رہے نہ رہے جب تک زندہ ہوں قومی لٹیروں کو نہیں چھو ڑوں گا اگر زندگی اور وقت نے ساتھ دیا تو شریف فیملی اور ان کے چاہنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر رہوں گا شہباز شریف ملک سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے ،کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے وا لا مافیا قانون کی بالا دستی نہیں چاہتا!شہباز شریف کو ملک سے بھگانے والوں اور بھاگنے والے کو ان اداروں میں بیٹھے ان کے چاہنے والوں نے کہا ، وزیر ِاعظم بننے کی لالچ میں پاکستان واپس آنے والے بھاگ لے ،عمران خان کی آنکھوں میں وہ خون اتر آیا ہے جو تم نے اقتدار کے نشے میں ماڈل ٹاﺅ ن میں معصوم شہریوں کا بہایا تھا ۔
وہ بھاگ رہا تھا لیکن عمران خان نے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی دیکھتے ہیں پاکستان کے نظامِ عدل کے علمبردار قزاق کا ساتھ دیتے ہیں یا پاکستان کے چوکیدار کا لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ عمران خان پاکستان میں آج وہ ذوالفقار علی بھٹو ہے جس نے کہا تھا کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عظمت اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنے خاندان تک کو قربان کر دوں گا اور اس نے خود کے ساتھ خاندان کو قربان کر دیا ،ذوالفقار علی بھٹو نے تخت سے تختہ قبول کیا لیکن اس کا سر کسی مغربی جابر اور قومی ظالم کے حضور نہیں جھکا وہ ظلم و جبر اور نظام عدل کے خلاف جنگ جیت چکا تھا اس لئے آج بھی محب ِ وطن پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہے اور وقت کا ظالم مغربی غلام اپنی تمام تر خواہشات کے ساتھ فضا میں دھواں ہو کراپنے نام کے ساتھ ہمیشہ کے لئے دفن ہو گیا! پاکستان پیپلز پارٹی بنیادی طور پر پاکستان کی وفادار سیاسی جماعت ہے سابق صدر ِ پاکستان آصف علی زرداری پر ہم ان کے مخا لفین خود پرستی یا بدیانتی کا جو بھی الزام لگائیں وہ اپنی جگہ لیکن آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہیدوں کے نقش ِ قدم پر مشکل ترین حالات میں بھی اپنے دیس کی مٹی اور پاکستانیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا یہ اعزاز صرف نواز شریف فیملی کو حاصل ہے آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان کپے کا نعرہ لگایا اور لگا رہا ہے اس لئے کہ ان کی سوچ پاکستان کی مٹی سے وابستہ ہے ۔ لیکن ان کے صا حبزادے بلاول زرداری نے مسلم لیگ ن کے ساتھ ان کی محفلوں میں بیٹھ کو ان کے ساتھ کھایا اور ان خربوزوں کا رنگ اپنے اوپر چڑھا لیا جس کی وجہ سے وہ غیر اردای طور پر بہت کچھ کہہ جاتا ہے وہ مریم نواز کے ساتھ عمران فوبیا کا شکار ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ان کی تنقید سمجھ سے باہر ہے ،مسلم لیگ ن پاکستان میں رہ کر پاکستان کے خلاف بول رہا ہے اور بلاو ل مشکل ترین حالات میں پاکستان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف بول رہا ہے کہتا ہے کہ سعودی عرب دورے میں پاکستان کو زکوا ة اور چاول کے سوا کیا ملا۔ عمران خان سے مسلم لیگ ن کی محبت میں ان کی نفرت اپنی جگہ لیکن شعور کے اندھا کیوں نہیں سوچتاکہ اس کا یہ بیان نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب دوستی کی توہین ہے بلکہ سعودی عرب کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے بلاول زرداری کیوں نہیں سوچتا کہ اس کی اس قدر کم ظرف سوچ کی وجہ سے قومی اور خارجی معاملات کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات میں ایسے بیانات سے اس کے اپنے سیاسی مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اس لئے اگر مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ بلاول سیاسی نابالغ ہیں تو غلط نہیں کہتے ۔
