Twelve Opposition leaders write to PM Modi, blame govt for ‘apocalyptic human tragedy

نئی دہلی: حزب اختلاف کی جماعتوں کے توسط سے موصول اطلاع کے مطابق کورونا کورونا کی دوسری لہر میں حزب اختلاف مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کررہی ہے۔کانگریس سمیت 12 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے۔ خط میں مودی سرکار پر حزب اختلاف کی تجاویز کو نظر انداز کرنے اور حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے صورتحال کو مزید خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیز یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ اس کے لئے بجٹ میں 35000 کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں۔کانگریس سمیت 12 سیاسی جماعتوں نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹرل وسٹا منصوبے کو فی الفور روکا جائے۔ اس پروجیکٹ آئٹم کے لئے رقم آکسیجن اور ویکسین پر خرچ کی جانی چاہئے۔ پی ایم کیئر فنڈ کی رقم آکسیجن ، دوائی اور طبی سامان خریدنے کے لئے لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔