Black fungus spreading in Bihar ,13 new patients

پٹنہ: بہار کے مختلف علاقوں سے موصول اطلاع کے مطابق ریاست میں بھی بلیک فنگس نامی نئی بیماری کا خطرہ بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ پٹنہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلیک فنگس کے 30 نئے معاملے ملے ہیں۔ ان میں سے چار کی سرجری ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد زیر علاج ہیں ،ریاست میں گذشتہ ہفتے بلیک فنگس کا معاملہ سامنے ا?یا تھا ، جس کے بعد کیس کم نہیں ہوا ہے۔ پٹنہ کے ایک بڑے اسپتال میں معاملوں کا پتہ چلا ، لیکن بلیک فنگس کے شبہ میں مریضوں کو بہت سے چھوٹے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے لیکن ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔