Death toll in Gaza, West Bank rises to 209

یروشلم: (اے یو ایس) غزہ پر اسرائیل فضائی حملے تسلسل سے جاری ہیں اور دوشنبہ کی صبح اس نے پھر ایک اور حملہ کیا ۔فلسطینی حکام کے مطابق پیر سے جاری لڑائی میں اب تک ہلاک ونے والوں کی تعداد بڑھ کر209 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 1200سے زائد ہو گئی۔ اسرائیلی میڈیا نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں 150 نئے حملے کیے ہیں۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیل کی اس بھرپور یلغار میں خان یونس اور تل الہوی میں رہائشی عمارتوں کو اور غزہ کی پٹی کے مغرب میں الاندلس ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ غزہ میں حماس تنظیم کے رہنما یحی السنوارکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا گھر خان یونس میں واقع ہے تاہم کارروائی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔العربیہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح تل ابیب میں دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے اسرائیل کے وسطی علاقے پر راکٹوں کی تیسری کھیپ داغے جانے کے بعد سنائی دیے گئے۔العربیہ کے نمائندے کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کے غاز کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی میں200سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ پٹی سے داغے جانے والے راکٹوں کے نتیجے میں اسرائیل میں اب تک 9 افراد ہلاک اور 560 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق غزہ پر نئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 10 عورتیں اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے حماس رہنما کے گھر پر حملہ کر کے ایک اور عمارت کو زمین بوس کر دیا، میزائل حملے سے میڈیا ہاو¿س بھی تباہ ہو گی۔ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والوں میں 41 بچے اور 23 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 750 گھر، 76 رہائشی اور 63 سرکاری عمارتیں تباہ کی گئیں۔ادھر فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف برطانیہ، یورپ اور امریکا میں مظاہرے کیے گئے جن میں غزہ پر جاری بمباری اور نہتے شہریوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔دریں اثنا 200سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کلیجہ ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے غزہ پر حملے جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بمباری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ضرورت ہو گی۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونی رابطہ کیا۔اعلامیہ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کے لیے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت اور میڈیا عمارت کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔