Haryana govt extends lockdown till 24 May

نئی دہلی: (اے یو ایس ) ہریانہ میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ، ریاستی حکومت نے لاک ڈاو¿ن کی مدت میں 24 مئی تک توسیع کردی ہے۔ ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج نے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے نفاذ کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پہلے لاک ڈاو¿ن کی مدت صرف 16 مئی کی تھی۔ نئے احکامات کے مطابق ، آئندہ ایک ہفتے یعنی 17 مئی سے 24 مئی تک ریاست میں لاک ڈاون پابندیاں برقرار رہیں گی۔ لاک ڈاؤن کے تحت ، ریاست میں 11 سے زائد افراد کو شادی ، آخری رسومات کے لئے اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شادی گھر یا عدالت میں ہوسکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 11 افراد موجود ہوسکتے ہیں۔ کسی جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہریانہ نے اس لاک ڈاؤن کو وبا کا انتباہ ، محفوظ ہریانہ قرار دیا ہے۔انیل وج نے بتایا کہ آخری لاک ڈاؤن کے دوران ، کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وج کے مطابق ، ریاست میں سرگرم معاملات 1,16,000کے قریب تھے جو اب کم ہوکر 96,000ہوچکے ہیں۔ روزانہ آنے والے نئے مریضوں کی تعداد 15,000کے قریب تھی جو اب گھٹ کر 9,600ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں کہ ہمارے آکسیجن ذخیرے میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آکسیجن کا آڈٹ کر کے مرکزی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔دوسری لہر کے سامنے صحت کی موجودہ سہولیات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انیل وج نے کہا کہ اب جو آکسیجن ہمیں مل رہی ہے وہ ہم خود گذار رہے ہیں لیکن اگر ہمیں مزید بستروں کو بڑھانا ہے تو مزید آکسیجن کی ضرورت ہوگی۔ آپ کی معلومات کے لئے کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کے دوران ہریانہ حکومت نے پہلے 3 مئی سے 10 مئی تک ایک ہفتے کے لئے لاک ڈاو¿ن نافذ کیا تھا۔