Netanyahu thanked 25 nations for supporting Israel against Palestine but India wasn’t one

نئی دہلی: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے 25 ممالک کا شکریہ ادا کیا مگر اس میں انڈیا کا نام شامل نہیں تھا۔مگر انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد مسلسل اسرائیل کی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کے اقدامات کا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے اپنی ٹویٹ میں 25 ممالک کے پرچم لگائے جس میں امریکہ، البانیہ، آسٹریلیا، آسٹریا، برازیل، کینیڈا، کولمبیا، قبرص، جارجیا، جرمنی، ہنگری، اٹلی، سلووینیا اور یوکرین شامل ہیں،ا±نھوں نے لکھا: ‘آپ سب کا شکریہ کہ آپ نےد دہشت گردانہ حملوں کے خلاف ہمارے حقِ دفاع کی حمایت کی اور اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے۔لیکن نتین یاہو نے اپنے ٹوئیٹ میں نہ صرف ہندوستان کو کوئی تذکرہ نہیں کیا بلکہ ہندوستان کا پرچم تک نہیں لگایا۔