Tokte typhoon:The biggest threat to Pakistan’s head was averted

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے اٹھے ہندوستانی ساحل سے ٹکراکر آگے بڑھنے والے توکتے طوفان کا پاکستان کے سر رپ جو خطرہ منڈلا رہا تھا وہ دور ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 1210کلومیٹر کے فاصلہ پر پاکستان کی ساحلی پٹی سے گذرے گا۔تاہم گرم ہوا ؤں کے باعث اس کا دباؤ کم رہے گا۔

ادھر دوسری جانب ہندوستان کی کئی ریاستوں میں توکتے طوفان نے تباہی مچانی شروع کردی ہے۔ وہ کیرالہ ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی علاقوں میں بھاری تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے گجرات اور مہاراشٹر کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اب تک 6 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ متعدد بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے ہیں۔ کرناٹک میں تیزبارش ہورہی ہے اور ریاست کے کل 73 گاوں اس طوفان سے متاثرہوئے ہیں۔ ریاست میں 71 گھر اور 76 کشتیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ ادھر گوا کے ساحلی علاقہ سے بھی یہ طوفان ٹکراگیا ہے۔