Congress accuses UP government of hiding data about Corona deaths

واضح ہو کہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کانگریس نے اترپردیش حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست میں کورونا سے ہونے والی اموات کے اعدادوشمار کو چھپا رہی ہے۔ منگل کو کانگریس نے ایک پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اور کچھ ریاستی حکومتیں اموات کے اعدادوشمار کو چھپا رہی ہیں۔

پارٹی کی ترجمان سوپریہ سرینیٹ نے کہا کہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق لکھنو¿ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 2 ہزار268 اموات ہوچکی ہیں لیکن پچھلے ڈیڑھ ماہ یعنی1 اپریل سے 15مئی تک کے اعداد و شمار نے کچھ اور حقیقت کو ظاہر کیا ہے۔

جب15 فروری سے 31 مارچ تک کے اعداد و شمار کا موازنہ کیا جائے تو 2 ہزار ہزار اضافی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔کانگریس کا الزام ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1 اپریل سے 15 مئی تک 7 ہزار موت کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ 15 فروری سے 31مارچ تک 5 ہزار970 موت کے سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے۔

یعنی یکم اپریل سے پندرہ مئی تک لکھنو¿ میں دو ہزار اضافی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ت لیکن حکومت اس دو ہزار اضافی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو کورونا سے ہونے والی موت نہیں سمجھ رہی ہے۔کانگریس نے یوپی حکومت سے پوچھا کہ لکھنو¿ میں موت کے اعدادوشمار کیوں چھپائے جارہے ہیں۔