Cyclone Tauktae: 317 people saved from barges, 390 stranded

ممبئی: طوفان تاوتے کا اثر ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دیکھا گیا بحیرہ عرب میں لوگوں کو بجج / بارج 305پی سے بچانے کا کام بھی دن بھر جاری رہا۔

پیر کےروز دوپہر کو جب طوفان تاوتے ممبئی کے قریب بحیرہ عرب میں گزر رہا تھا ، اس نے بحیرہ عرب میں3بارجوں کو متاثر کیا جس میں مجموعی طور پر 410707فراد شامل تھے۔ بارج پی305 ممبئی ہائی پر پھنس گیا تھا ، جس میں لگ بھگ 273 افراد سوار تھے۔ اسے بچانے کے لئے آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکتہ بھیجا گیا تھا لیکن بارج پی305 سمندری طوفان کی وجہ سے ڈوب گیا۔

منگل کی شام تک ، بحریہ نے جہاز میں کک کے طور پر کام کرنے والے رویندر سنگھ سمیت مجموعی طور پر 317 افراد کو بچالیا گیا لیکن390افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ طوفان تاوتے کی وجہ سے ، ممبئی کے مختلف مقامات پر درختوں کی گرنے کی تصاویر سامنے آئیں پچھلے ایک سال میں یہ دوسرا بڑا طوفان ہے ، جس نے ممبئی کو متاثر کیا۔