Punjab CM Captain Amarinder Singh announces special development grant of Rs 10 lakh to every village achieving 100 per cent vaccination

چنڈی گڑھ: دیہاتوں میں کورونا ویکسینیشن کو فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے منگل کوایک اہم اعلان کیاہے۔

وزیراعلیٰ نے حفاظتی ٹیکے لگانے میں 100 فیصد ہدف حاصل کرنے والے دیہات کو 10 لاکھ روپے کے خصوصی بجٹ دینے کااعلان کیا ہے۔اس کا اعلان ریاستی حکومت کے ’کورونا فری پنڈ کمپئین‘ کے تحت کیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیپٹن امریندرسنگھ نے سر سرپنچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گاؤں کو جنگ میں پیش پیش رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے سرپنچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ترغیب دیں اور یہاں تک کہ اگر ان میں ہلکی علامات ظاہر ہوں تو بھی انہیں ویکسین دیں۔ انہوں نے گرام پنچایتوں کے 2000 سے زائد سربراہان / ممبران سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ حکومت نے سرپنچوں کو اپنے پنچایت فنڈ سے ایمرجنسی کوویڈ کے علاج کے لیے 5000 روپیہ روزانہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ جس کی حد زیادہ سے زیادہ 50 ہزارروپے تک جاسکتی ہے۔