Cyclone Tauktae: 37 dead, 38 still missing

ممبئی: بحر عرب میں چار دن پہلے ممبئی سے 35 سمندری میل کی دوری پر غرقاب جہاز پر موجود لوگوں میں سے 38 ملازمین اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لئے بحری تلاشی اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ طوفان تاو¿تے نے ممبئی کے ساحل پر زبردست تباہی مچا دی۔

ہندوستانی بحریہ کا عملہ بشمول ماہر غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے چوبیس گھنٹے بڑے پیمانے پر ریسکیو کی کوشش کر ر ہا ہے ، جس میں اس کے متعدد بحری جہاز ، P-81 بحالی طیارے، سی کمی ہیلی کاپٹر ،کوسٹ گارڈ اور او این جی سی جہاز بھی شامل ہیں ، تاکہ ڈوبے ہوئے باروں اور دیگر جہازوں سے بچ جانے والوں کا سراغ لگایا جاسکے۔پی 305 پر موجود افراد میں سے اب تک 37 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ڈوبنے والے جہاز پر سوار 261 افراد میں سے اب تک 186 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔