نئی دہلی: (اے یو ایس)چیف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے کہا ہے کہ فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے گذشتہ رروز سی این این نیوز 18 کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ”ہم لوگوں کے لئے عوام کی فوج ہیں“۔انہوں نے کہا کہ ”چونکہ کوویڈ۔19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کا اہم کردار ہے، اسی لیے فوج بھی اس سلسلے میں آگے ہے“۔
مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن سے پیچھے ہٹنے کے معاہدے کے بعد ہندوستان۔ چین تعلقات کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا طرفین میں کسی بھی طرح کی کوئی نئی پیش بندی نہیں ہوئی ہے اور بات چیت کا عمل جاری ہے“۔کورونا (کوویڈ۔19) ویکسی نیشن ڈرائیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ویکسی نیشن کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔
در حقیقت ویکسی نیین کا سارا عمل بھی آسانی سے گزر جائے گا“۔جنرل نروانے کہا ”کم از کم 97 فیصد افواج کو پہلی ویکسین ملی اور 90 فیصد کو دوسری خوراک دی گئی۔ جلد ہی ہم ڈبل ویکسی نیشن میں 95 فیصد کو چھو لیں گے۔“کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ ہم عوام کے لیے اور عوام کی فوج ہیں۔ ہم اپنے شہریوں کا دفاع کر رہے ہیں اور اس میں ذرا سی بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے لئے موجود ہیں“۔فوج کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” عام حالات میں اور وبائی دور میں متحرک رہنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ ہی متحرک رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم وقتا فوقتا دوسری قدرتی آفات میں بھی مدد کرتے ہیں۔ ہم کافی اچھی طرح سے تیار ہیں“۔
