Narada Case: Calcutta HC orders TMC leaders to be kept under house arrest

نئی دہلی: عدالتی ذرئع سے موصول اطلاع کے مطابق کولکاتا ہائی کورٹ نے2016میں کیے گئے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈران سبرتو مکھرجی، فرہاد حکیم ،مدن مترا اور سابق ریاستی وزیر و کولکاتا مئیر شوبھن چٹرجی کی عبوری ضمانت منظور کر کے انہیں خانہ نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔

نگراں چیف جسٹس راجیش بندال نے کہا کہ چاروں ملزمان کو ان کے گھر میں نظر بند رکھا جائے اور انہیں تمام ضروری طبی امداد بہم پہنچائی جائے۔قبل ازیں گذشتہ روز قائم مقام چیف جسٹس کی قیادت والی ڈویژن بنچ میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں وکلا اور سی بی آئی کی جانب سے پیش ہونے والے سالسٹر جنرل تشار مہتا کے درمیان سخت بحث ہوئی۔

تاہم سبرتو مکھرجی کے وکیل نے سالیسٹرجنرل پر الزام عاید کیا کہ انہوں نے جا ن بوجھ کر اس معاملے کی سماعت میں تاخیر سے کام لیا ہے۔ڈھائی گھنٹے تک چلی اس بحث میں تشار مہتا نے ان لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف ترنمول کانگریس کے حامیوں کے احتجاج اور ممتا بنرجی کی سی بی آئی کے دفتر میں موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں موجودہ صورت حال میں یہ کیس قابل سماعت نہیں ہے۔

اس لئے اس معاملے کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔تشار مہتا نے کہا کہ ممتا بنرجی نے سی بی آئی کے افسران پر دباﺅ بنانے کی کوشش کی۔اسی دباﺅ کا نتیجہ ہے کہ نچلی عدالت کے جج نے ان لوگوں کی ضمانت کو منظور ی دیدی۔