Tejashwi Yadav converts his govt residence into Covid care centre; ruling parties call it ‘drama’

پٹنہ: بہارکے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پٹنہ میں پولو روڈ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کو کووڈ کیئر سنٹر میں تبدیل کردیا ہے۔ اس کووڈ سنٹر میں بیڈ ، آکسیجن اور دوائیاںسمیت تمام سہولتیں مفت فراہم کی گئیں ہیں۔ تیجسوی یادو نے ایک خط لکھ کر اسے ٹیک اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔اس سے قبل تیجسوی یادو نے منگل کے روز وزیر اعلی نتیش کمار کو خط لکھا تھا جس میں ان سے ریاست کا دورہ کرنے ، متاثرین کی حالت جاننے اور ان کی مدد کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔

تیجسوی نے کہا کہ حکمراں جماعت سے وابستہ افراد اکثر یہ بیانات جاری کرتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو محاذ پر قائم رہنا چاہیے اور کورونا ٹیسٹنگ ، زندگی بچانے والی دوائیوں ، بیڈ ، آکسیجن کی فراہمی اورکورونا کیخلاف روک تھام میں آگے آنا چاہیے۔تیجسوی نے کہا کہ عوام حکمراں جماعتوں کے ذریعہ حکومتی نظام درست کرنے کے بجائے قائد حزب اختلاف کی تلاش کے عمل کو اسی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ دار اپوزیشن ہیں اور میں خود ایک آئینی عہدے پر ہوں، ایسی صورتحال میں مجھے ریاست کے لوگوں کی مشکلات کو جاننے اور ان کے حل کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور عوامی مفاد میں پائی جانے والی خامیوں کو بھی حکومت کے سامنے لانے کا حق حاصل ہے۔