Farmers started to reassemble at Singhu border to celebrate 6 months of protest as black day

نئی دہلی: مرکز کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان ایک بار پھر ایک بڑا احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں جاری احتجاج کے 6 ماہ مکمل ہونے پر کسان 26 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ اس کے تحت اتوار کے روز ہریانہ کے کرنال سے ہزاروں کسان دہلی کے قریب سنگھو بارڈر کے لئے روانہ ہوئے۔

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما گرنام سنگھ چدھونی کی قیادت میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد سینکڑوں گاڑیوں میں سوار کرنال کے بس اڈہ ٹول پلازہ سے نکلی۔ کسان رہنما چدھونی نے کہا کہ دہلی بارڈر پہنچنے کے بعد وہ ایک ہفتہ تک لنگر خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا ، “کسان کرنال سے روانہ ہوگئے ہیں تاکہ دہلی کے مختلف اضلاع میں اس تحریک کی اچھی نمائندگی ہوسکے۔©