سنت کبیر نگر:واضح ہوکہ اتوار کی صبح اترپردیش کےضلع سنت کبیر نگر میں گورکھپور-لکھنؤ قومی شاہراہ پر دیگہ کے قریب کھڑے ٹرک سے پک اپ ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پک اپ میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ وہیں پک اپ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔
سرکل آفیسر انشومن مشرا نے حادثہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے دیوریا ضلع کے رہائشی سندیپ کمار پنجاب میں ملازمت کرتے تھے اور وہاں پابندیاں نافذ کر دیے جانے کے باعث اپنے اہل و عیال کے ساتھ ایک منی ٹرک کے ذریعہ پنجاب جا رہے تھے کہ خلیل آباد میں منی ٹرک جس میں ان کا پورا کنبہ سوار تھا ایک کھڑے ٹرک میں گھس گیا۔
ہلک شدگان کی شناخت کمار کی اہلیہ 28سالہ گڑیا، 10سالہ شانی،7سالہ ابھیمانیو اور اہلیہ کی ماں تارا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ خود کمار شدید زخمی ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔
