Saudi Arabia: 30,000 business permits issued to women

ریاض: (اے یو ایس)سعودی عرب کی وزارت تجارت نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اب تک خواتین کو 30 ہزار کاروباری پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔سعودی عرب میںخواتین کے لیے جاری کردہ کاروباری پرمٹس میں ہول سیل، پرچون، گاڑیوں کی مرمت، موٹرسائیکلوں کی مرمت اور ان کے اسپیئرپارٹس، ہوٹلنگ اور دیگر سروسز سے متعلق پرمٹ شامل ہیں۔سعودی وزارت تجارت کے مطابق خواتین کے لیے کاروباری پرمٹس کےحصول کی شرائط وہی ہیں جو مردوں کے لیےہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کو کاروباری شعبے میں شامل کرنا اوران کی حوصلہ افزائی مملکت کی وسیع تر ترقی اور اصلاحات کے پروگرام’وڑن 2030′ کے اہداف کا حصہ ہے۔

حکومت خواتین کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لیے انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔خواتین کے لیے کاروباری پرمٹ کے لیے بنیادی شرائط میں عمر کم سے کم 18 سال مقرر ہے۔ کوئی سرکاری ملازم خاتون پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی اہل نہیں۔ کاروبار کے لیے کم سے کم سرمایہ 5 ہزار ریال ہے، ‘ابشر’ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن، سالانہ ٹیکس کم سے کم 200 ریال اور ایوان صنعت وتجارت کی سالانہ فیس کی ادائیگی بھی شرائط کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین بتدریج کاروبار کی طرف آ رہی ہیں۔ 2020 کے دوران ایک لاکھ خواتین کو کاروباری پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔