نئی دہلی: سبودھ جیوسوال کو سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پیر کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے نئےنئے ڈائریکٹر کے انتخاب کے لئے اعلی سطحی میٹنگ سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار جیسوال، ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کمار راجیش چندرا اورمرکزی وزارت داخلہ میں خصوصی سکریٹری وی ایس کے کامودی کے نام کی فہرست تیار کی تھی۔ اس فیصلے کے بعد منگل کو جیسوال کو اس پر کی ذمے داری دی گئی ہے۔
انہیں دو سال کے لیے یا تا حکم ثانی اس اعلیٰ عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔جیسوال 1985کے مہاراشٹر کیڈر انڈین پولس فورس کے افسر ہیں۔سی بی آئی سربراہ کے عہدے لے لیے109افسروں کے نام میں سے10نام اور پھر اس کے بعد چھ نام زیر غور لائے گئے۔جیسوال کا تقرر ان معنوں میں کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایک این جی او کامن کاز کی جانب سے سی بی آئی کے سربراہ کے تقرر میں تاخیر کی ایک پٹیشن سپریم کورٹ کے زیر سماعت ہے۔
