قاہرہ: (اے یو ایس)مصر میں ایک بد بخت شخص نے پیسوںکے لیے اپنی ماں اور بہن کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا۔یہ وحشیانہ اقدام مصر کی المنیا گورنری کے علاقے بنی مزار میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان جو چند ماہ بعد گھر لوٹا توماںکے ساتھ پیسوں کے لین دین پر الجھ پڑا۔ تکرار کے دوران اس نے ماں اور بہن کو چاقو کے وار کرکے قتل کرڈالا۔
المنیا کے سیکیورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل محمود خلیل نے بتایا کہ بنی مزار پولیس کو مدد کےلیے ایک کال موصول ہوئی۔ پولیس کو بتایا گیا کہ بنی مزار میں صندفا کے مقام پر ایک خاتون اور کی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے موقعے پر پہنچ کر ماں بیٹی کی موت کی تصدیق کی۔ مقتول خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی ‘ایف آئی آر’ درج کرنے کے بعد ملزم کو فرار کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خاندان مقامی لوگوں میں حسن اخلاق کی وجہ سے مشہور ہے۔ نوجوان جو کئی ماہ تک گھر سے غائب رہا، واپس آیا تو ماںکےساتھ پیسوں پر لڑائی شروع کردی۔ سیکیورٹی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ قاتل نوجوان پہلے بھی ماں اور بہن کے ساتھ الجھتا رہتا تھا۔
