نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے فلسطین کی وزارتِ تعمیرات کے اعداد و شمار کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 258 عمارتیں اور 1042 رہائشی اور کاروباری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں ، امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کے ساتھ اپنے روابط بہتر بنانے کے لیے یروشلم میں نہ صرف اپنے فلسطینی سفارت خانے کو دوبارہ بحال کرے گا بلکہ غزہ شہر کی تعمیر کے لیے مالی امداد بھی فراہم کرے گا۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد انتھونی بلنکن نے اس معاہدے پر زور دیا جس کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازعہ کا خاتمہ ہوا ہے۔ لیکن انھوں نےاس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اس سے حماس کا کوئی فائدہ نہیں ہونے دیں گے۔اس سے قبل انھوں نے اسرائیل کو امریکہ کی طرف سے دی جانے والی ‘مکمل حفاظت’ کی بھی یقین دہانی کروائی۔
