Syria's Assad wins 4th term with 95% of vote

دمشق: (اے یو ایس)شام کے صدر بشارالاسد 95 فیصد ووٹوں کےساتھ دوبارہ منتخب ہوگئے۔ شام کےدارالحکومت دمشق سمیت مختلف شہروں میں عوام کا جشن منایا گیا۔شامی پارلیمنٹ کے سربراہ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ووٹنگ ٹرن آوٹ 78 فیصد رہا اورصدر بشار الاسد نے 95 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

شامی حکومت کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے انعقاد سے پتا چلتا ہے کہ عشرے پرانے تنازع کے باوجود شام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔صدر بشار الاسد چوتھی مرتبہ ملک کی صدارت سنبھالیں گے۔صدرڈاکٹر بشارالاسد نے کہا کہ انہیں مغربی ممالک کی آراکو زرا برابر اہمیت نہیں دیتے،اگر کوئی چیز قابل قدر ہے تو وہ اپنے عوام کی رائے ہے۔