Turkey announces oil discovery at 3 new onshore wells

انقرہ،: (اے یو ایس)صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا ہے کہ بحیرہ اسود میں 405 ارب کیوبک میتر گیس کی دریافت کے بعد خشکی پر بھی ہمیں ایک ماہ کے دوران تیل کے تین کنویں ملے ہیں۔

صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے چیئرمین نے ڈیموکریسی اور آزادی نامی جزیرے پر پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ملکی معیشت میں اس سال بہتری کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بحیرہ اسود میں 405 ارب کیوبک میٹر گیس کی دریافت کے بعد خشکی کے علاقے میں بھی تین عدد تیل کے کنویں حاصل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک نئے اور جامع آئین کی ترک پارلیمان سے قبولیت کے بعد عوام کے سامنے پیش کرنا ہماری خواہش ہے جس کےلیے پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا ہمیں مثبت اور تمعیراتی تعاون درکار ہے۔