علی گڑھ:اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کی سرکاری اور غیر سرکاری تعداد میں زبرتدست فرق بتایا جارہا ہے۔ سرکاری انتظامیہ کے مطابق 22 افراد کی موت ہوئی ہیں جبکہ علی گڑھ کے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ستیش گوتم کے مطابق 30 سے 35 افراد کی موت ہوئی ہیں۔
انہوں نے ریاست کی یوگی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اموات کے اعداد وشمار کو چھپا رہی ہے۔واضح ہو کہ علی گڑھ کے کارسووا گاو¿ں میں زہریلی شراب نے بہت سے ہنستے ہوئے اہل خانہ کی جان لے لی۔گھر میں نوجوان بیٹے اجے کی موت ان کی اہلیہ کی بدحواس ہے۔ان کے تین چھوٹے بچے یتیم ہوگئے ہیں۔
