لکھنؤ: یہاں موصول سرکاری اطلاع کے مطابق کورونا کی وجہ سے یوپی بورڈکے ہائی اسکول کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ جبکہ بارہویں کلاس کے امتحان کا فیصلہ جولائی میں ہوگا۔ یوپی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ اگر صورتحال ٹھیک رہی تو بورڈ آف انٹر امتحان جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ دوسری جانب یوگی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ، کلاس 6 سے کلاس 11 تک کے بچوں کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔ اگر انٹر کاامتحان ہوتا ہے تواس میں صرف ڈیڑھ گھنٹے کا وقت ہوگا اور صرف 3 سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔
اس سے پہلے دہلی اوربہارسمیت ریاستوں نے انٹرامتحان کی مخالفت کی تھی۔زیادہ ریاستوں نے کہاہے کہ پہلے ویکسین دی جائے پھرامتحان لیاجائے لیکن ابھی تو18سے زائدوالوں کے لیے ہی ویکسین پوری نہیں ہورہی ہے۔کئی ریاستوں میں ویکسین کی کمی ہے۔علاوہ ازیں ریات کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ یو پی ایجوکیشن بورڈ نے مطلع کیا ہے کہ وہ 12ویں جماعت کے امتحانات میں جولائی کے وسط میں کرا سکتا ہے۔تاہم اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔
