ریاض: (اے یو ایس)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ‘مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکروں میں نماز’ کی ادائی کا معاملہ بڑے پیمانے پر گردش کرنے لگا۔ سماجی کارکنوں نے وزارت مذہبی امور پر زور دیا ہے کہ نماز جمعہ کے سوا باقی تمام نمازوں کو مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکروں پر ادا کرنے کے بجائے صرف اندورنی لاؤڈ اسپیکروں پر ادا کرنے کا ضکم صادر کیا جائے۔ عام نمازوں میں صرف اذان اور اقامت کو بیرونی لاؤڈ اسپیکروں پر ادا کیا جائے۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پربیرونی لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کا جواز اس لیے ہوسکتا ہے کہ نمازیوں کی تعداد عام نمازوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ بہت سے نمازی مساجد کے اندرونی لاؤڈ اسپیکروں کی آواز نہیں سن پاتے اور ان تک امام کی آواز نہیں پہنچتی۔ اس کے علاوہ موجودہ وبا کے دوران چونکہ سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔ اس لیے نماز جمعہ کے موقع پر نماز میں بیرونی لاو¿ڈ اسپیکروں کو کو استعمال کیا جانا چاہیے۔
اسی سیاق میں وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر عوام کے مطالبے کے بعد ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے سوا دیگر تمام نمازوں کے موقعے پر مساجد کے بیرونی لاؤ اسپکر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ عام نمازوں میں صرف اذان اور اقامت کے موقعے پر بیرونی لاؤڈ اسپیکر استعمال کیے جاسکیں گے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مساجد کی انتظامیہ نے بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کے حوالے سے وضع کردہ طریقہ کار پر فوری طور پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم کے ذریعے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرکے استعمال کے حوالے سے جاری کردہ نئے احکامات پرعمل درآمد کی نگرانی کررہی ہے تاکہ نمازیوں کے خشوع وخضوع کی ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
