Supreme Court pulls up Centre on Covid vaccines, asks if policy is to make states compete

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مرکز سے استفسار کیا ہے کہ متعدد ریاستی حکومتیں جس طرح اب ویکسین کے حصول کے لئے عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کررہی ہیں کیا ایسا ویکسین کے حصول سے متعلق کسی مرکزی پالیسی کے مطابق ہے؟ عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ کل تک مرکز کوویڈ-19 ویکسین سے متعلق قومی پالیسی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے ویکسین کی خریداری اور تقسیم کرنے کی منطق پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ حکومت 18 سے زائد سال کی عمر کے افراد کو بھی ویکسین کیوں فراہم نہیں کررہی ہے؟جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ کورونا وائرس مریضوں کو ضروری ادویات، ویکسین اور میڈیکل آکسیجن کی فراہمی سے متعلق ازخود نوٹس کے تحت کیس کی سماعت کررہا تھا۔

عدالت نے مرکز کو ملک کی ویکسین پالیسی سے متعلق سماعت میں اٹھائے گئے سوالات کے جواب کے ساتھ حلف نامہ داخل کرنے کے لئے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت موخر کر دی۔