Lockdown violation: more tha 6000 cases registered very first day in Telangana

حیدرآباد(اے یو ایس)تلنگانہ لاک ڈاؤن میں 10 دن کی توسیع کے پہلے دن دونوں شہروں میں پولیس نے سختی برتی اور کئی گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ کل حکومت نے نرمی کے اوقات میں اضافہ کرکے تجارتی اداروں کو ایک بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی تھی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے سختی سے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کرتے ہوئے دکانات کو مقررہ وقت یعنی ایک بجے بند کروادیا جبکہ 2 بجے سے چیک پوسٹ پر تلاشی شروع کردی گئی تھی حکومت نے نرمی کے اوقات میں اضافہ کرکے مزید ایک گھنٹہ کی عوام کو مہلت دی تھی تاکہ وہ اپنے مقامات کو پہونچ سکیں۔

پولیس نے چیک پوسٹ پر سختی کرکے تین مرحلوں میں پولیس فورس کو متعین کیا گیا تھا اور تلاشی لیتے ہوئے گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔ ای پاس رکھنے والوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے 6350 مقدمات درج کئے۔