Saudi Arabia : 1,245 new COVID-19 cases, 15 deaths

ریاض: (اے یو ایس)سعودی عرب میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1245 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 مریض انتقال کر گئے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 436 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 15 مزید مریضوں کے انتقال کے بعد یہاں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 362 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1275 مریض صحتیاب ہوگئے۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 413 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 9 ہزار661 کیسز فعال ہیں جبکہ ان میں سے 1438 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔