Eight of a family including 3 children killed in cylinder blast in UP's Gonda

گونڈا: ترپردیش میں گونڈا ضلع کے وزیر گنج پولیس اسٹیشن کے تحت ٹکڑی گاؤ ں میں گذشتہ شب ہوئے کھانا پکاتے وقت اچانک سلنڈر پھٹنے سے ایک دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے آٹھ کی موت ہوگئی۔ سات دیگر زخمیوں کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کی شب ٹکڑی گاو¿ں میں نورالحسن کے گھر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس خوفناک حادثے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے ملبہ ہٹاکر متاثرہ افراد کو باہر نکالا جن میں سے8 کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سات دیگر زخمی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 مرد ، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ گاوں والوں کی جانب سے رات کو ہی ڈائل 112 پر موصولہ اطلاع کی بنیاد پر انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی۔

جے سی بی اور پوکلینڈ مشین سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے فورنسک ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔ شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ انتظامیہ اور پولیس اور دیہاتیوں کی مدد سے امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس پی نے بتایا کہ بادی النظر کہا جارہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی۔ تحقیقات جاری ہے۔