Maharashtra announces 'corona-free village' contest

ممبئی: مہاراشٹر میں “کرونا مکت گاؤں پورسکار اسکیم” کا اعلان کیا گیا ہے۔ دیہی ترقی کے وزیر حسن مشرف نے اس کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کے تمام 6 محصولاتی محکموں میں 3 گرام پنچایتوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔پہلا انعام 50 لاکھ ، دوسرا 25 اور تیسرا انعام 15 لاکھ ہوگا۔

مہاراشٹرا حکومت نے اس “کورونا فری ولیج” مقابلہ کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ دیہی علاقوں میں کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کے لئے تحریک پیدا کرسکیں۔ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے حال ہی میں کچھ دیہاتوں میں اس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے۔