Five killed as vehicle plunges into gorge in J-K''s Ramban

بانہال:(اے یوایس) سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن ضلع میں خونی نالہ علاقے میں سنیچر کو ایک مسافر بردار گاڑی سڑک سے لڑھک کر نالے میں جاگری جس میں ایک خاتون سمیت کم از کم پانچ افراد کی موت واقع ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔ یہ ٹویوٹا انووا شاہراہ سے پھسل کر 700 فٹ نیچے نالہ بشلڑی میں جا گر ی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ مسافر گاڑی سری نگر سے جموں کی طرف جارہی تھی۔ صبح 9.30 بجے کے قریب پیش آئے حادثے کے فورابعد پولیس اور کیو آر ٹی رام بن کے رضاکاروں نے بچاو کاروائیوں کا آغاز کیا اور سخت کوششوں کے بعد گہری کھائی سے جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا گیا۔

ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیا نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی تین مسافروں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو زخمیوں نے بعد میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انووا بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئیاور وہ اس کا انجر پنجر دریا میں پڑا ہے۔