Pakistan: At least 40 killed in train crash in Sindh province

اسلام آباد: پیر کے روز جنوبی پاکستان میںدو ایکسپریس ٹرینوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں کم ا زکم40افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جن میں سے کئیوں کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد مین اضافہ کا خدشہ ہے۔یہ حادثہ صوبہ سندھ کے گھوٹکی ضلع میں ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹر کے توسط سے اس سانحہ پر گیرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔اور کہا کہ حادثہ کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کی جائے گی۔حادثہ رات ساڑھے تین بجے اس وقت پیش آیا جب سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مخالف سمت سے (لاہور سے کراچی جانے والی) سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔