Amid Covid, PM extends free ration scheme for 800 million poor people

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہاہے کہ اب ریاستوں کو 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے اگلے دو ہفتوں میں ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ اس سے متعلق ہدایات طے کی جائیں گی۔ملک سے اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ 21 جون سے ملک بھر میں سب کے لیے مفت ویکسینیشن شروع ہونے کی امید ہے۔

بہارالیکشن میں بی جے پی نے مفت ویکسین کاوعدہ کیاتھالیکن بیشترجگہوں پر18+کے لیے ویکسین ہی نہیں ہے یاپرائیوٹ اسپتالوں میں پیسے دینے پڑرہے ہیں۔دہلی میں بھی لوگ پیسے دے کرویکسین لے رہے ہیں۔

حزب اختلاف کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے بیانات کے بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے مودی نے یہ بھی کہاہے کہ ویکسینیشن سے متعلق سیاسی جواز نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ، دیوالی تک غریب خاندانوں کو مفت اشیا فراہم کی جائیں گی۔