Black Fungus:28,252 cases logged during 2nd wave

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کی 28 ریاستوں میں مائکرو میکوسیس (بلیک فنگس) کے مجموعی طور پر 28 ہزار 252 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 86 فیصد ، یعنی 24 ہزار370 کیسز کوویڈ 19 اور 62.3 فیصد ،یعنی 17 ہزار601 معاملات میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا لوگوں کے ہیں۔مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 6 ہزار 339 اور گجرات میں 5 ہزار 486 مائکرو میکوسیس کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ جہاں تک کورونا وائرس کا معاملہ ہے تو تازہ اطلاع کے مطابق ایک روز میں 87,295 نئے کیسز آئے ہیں۔

جن سے کیسز کی مجموعی تعداد 2,89,96,949 ہو گئی ان میں سے 2,73,36,799 شفا یاب ہوئے ۔فعال کیسز کی تعداد 12,97,254رہی جبکہ ایک روز میں مزید2115ہلاکتوں سے اس مرض سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 3,51,344 ہو گئی۔
ملک کے مختلف صوبوں میں کرونا متاثرین کی تعداد اس طرح رہی۔مہاراشٹر: نئے کیسز 10,219،ٹوٹل کیسز
: 58,42,000 رہے جبکہ ان میں سے 55,64,348شفا یاب ہو گئے ۔فعال کیسز 1,74,320 اور1,00,470 اموات ہوئیں۔

دہلی میں ایک دن میں231 کیسز ہوئے جس سے ٹوٹل کیسز 14,29,475ہو گئے جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 13,99,640ہو گئی فعال کیسز 5,208 اور کل اموات 24,627 ریکارڈ ہوئیں۔اترپردیش میں24گھنٹے میں 694کیسز آنے سے کیسز کی مجموعی تعداد16,99,083 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16,62,069 رہی جبکہ فعال کیسز15,681 ہیں اور 21,333 اموات ہو چکی ہیں۔مغربی بنگال میں ایک دن میں نئے کیسز کی تعداد 5,887 رہی جس سے کل کیسز 14,32,019 اور شفایاب ہونے والوں کی تعداد13,88,771 ایکٹیو کیسز 26,886 رہے اورہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 16,362 ہو گئی۔